کراچی(پی این آئی) ڈالر کی ایک بار پھر اونچی چھلانگ ۔۔۔ انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 97 پیسے ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 11 پیسے کم ہوا۔انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 285 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 292 روپے کا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں