کنساشا (پی این آئی) افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 203 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ایڈمنسٹریٹر تھامس بیکینگا نے کہا یہاں بوشوشو میں ملبے سے 203 لاشیں پہلے ہی نکالی جا چکی ہیں۔
” جمعرات کو جنوبی کیوو صوبے میں کالیہے ریجن میں ہونے والی بارش کی وجہ سے دریاؤں میں طغیانی آگئی جس سے بشوشو اور نیاموکوبی کے دیہات زیر آب آ گئے۔ مسٹر بیکنگا نے بتایا کہ نیاموکوبی میں، جہاں جمعرات کو ہفتہ وار بازار لگایا گیا تھا، پہاڑی بھی منہدم ہوگئی۔ آؤٹ لیٹ کے مطابق جب اس علاقے میں شدید بارشوں کی وجہ سے متعدد دیہات ڈوب گئے، کئی گھر بہہ گئے اور کھیتوں کو نقصان پہنچا ۔ نوبل امن انعام یافتہ ڈینس مکویگے نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے سرجنوں، اینستھیٹسٹ اور تکنیکی ماہرین کا ایک گروپ اس علاقے میں روانہ کیا ہے تاکہ “آبادی کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا سکے۔” ان کا کلینک جنوبی کیوو کے دارالحکومت بوکاو میں واقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں