لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی صدارت میں یوتھ اور خواتین ونگز کی ممبر سازی مہم کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب بھر میں یوتھ اور خواتین ونگز کی جاری ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ کیو آر کوڈ کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کی پارٹی میں شمولیت کے عمل کی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔مریم نواز نے نوجوانوں اور خواتین کی پارٹی میں شمولیت کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا اور رجسٹریشن میں بھرپور شرکت کرنے پر خواتین اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان اور خواتین معاشرے میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے طبقات ہیں، ان کی سیاسی عمل میں شمولیت بڑی تبدیلی لا سکتی ہے، نوجوان اور خواتین آبادی کو اپنے بہتر مستقبل کیلئے درست سیاسی فیصلے کرنے ہوں گے۔مریم نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا مقصد اْن کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کرنے کی منظم سازش ناکام بنائیں گے، نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں انہیں قوم کا معمار اور بااختیار بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو پاکستان کیخلاف کرنے کی فارن فنڈڈ مہم چلائی جا رہی ہے، خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت سے استحصال کا خاتمہ ہوگا، ا?خر میں مریم نواز نے تمام یوتھ کوآرڈینیٹرز کے جذبے کو سراہا، انہوں نے عاشق حسین، حنابٹ اور دیگر کی کارکردگی کی تعریف کی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں یوتھ اور خواتین ونگز کی جاری مہم کا جائزہ لیا گیااجلاس میں کیوآر کوڈ کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کی پارٹی میں شمولیت کے عمل کی پیش رفت پر غور ہوا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں