سابق گورنر پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا

لاہور (پی این آئی) سینئر رہنما پی ٹی آئی اور پنجاب کے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ تھانہ گکھڑ منڈی میں اغواء اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔۔۔۔ پولیس کے مطابق ملزمان اور مدعی خاتون کے درمیان زرعی زمین کی ملکیت کا تنازع چل رہا ہے۔۔۔۔۔ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے گندم کی فصل تباہ کی۔۔۔۔۔

ایف آئی آر کے مطابق زرعی زمین پر گئی تو تشدد کیا گیا اور اغواء کی کوشش کی گئی۔۔۔۔۔ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وقوعہ عمر سرفراز چیمہ اور تنویر صفدر چیمہ کی ایماء پر ہوا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں