الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہو گا، ن لیگ

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان پہلے سربراہ ہیں جس کے بیان کی تردید اس کی اپنی جماعت کا آفیشل اکاؤنٹ کر رہاہے، ساس کے خوف، بچوں اور بیگمات کے مشورے سے تمہارے حق میں فیصلہ اب نہیں ہونے دیں گے، اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہوگا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جماعت کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کہہ رہاہے”جوعمران نےکہاوہ عمران نےنہیں کہا”۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے ذہنوں کے ساتھ اور نہ کھیلو، قوم کے منہ پر جھوٹ نہ بولو، تم نےسماج، اخلاق، سیاست، معیشت تہس نہس کی، ذہنوں میں زہر گھولا، تم نے دلوں میں نفرت بھری، سیاست کو گندا اور ملک کو مفلوج کیا۔ان کا کہنا تھا کہ تم عدلیہ کو گالی دو، تم دھمکی سے ضمانت کا ریلیف پیکج لو، ساس کےخوف، بچوں اور بیگمات کے مشورے سے تمہارے حق میں فیصلہ اب نہیں ہونےدیں گے، آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو قوم بخشے گی اور نہ ہم چھوڑیں گے، اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تم نے باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ اقتدار کے لیے پنجاب اور پختونخوا کےعوام کی توہین اور نمائندوں کی تضحیک کی اور منتخب اسمبلیاں توڑیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں