سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید آج، انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا میں کل منائی جائیگی

ریاض/دبئی/کوالالمپور(آئی این پی)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے جہاں آج بروز جمعہ 21 اپریل کو عیدالفطر منائی جائیگی، تاہم انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا میں عیدالفطر 22 اپریل کو منائی جائیگی ۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہی دیوان اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق ماہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔

سعودی شاہی دیوان کے مطابق مملکت میں جمعہ 21 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔دوسری جانب دنیا کے کئی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا میں عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔خلیجی میڈیا کے مطابق برونائی، چاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں بھی عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی۔آسٹریلین امام کونسل کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ منائی جائے گی۔ملائیشین حکومت کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں