قدرت پاکستان پر مہربان،بڑا خزانہ ہاتھ لگ گیا پاکستانی انتظامیہ اور چینی ماہرین کا ملکرزبردست جشن

تھرپارکر(پی این آئی)پاک چین اقتصاداری راہداری (سی پیک) میں شامل تھرکول بلاک ون سے کوئلہ نکل آیا۔تھر کول بلاک ون سائٹ پر پاکستانی انتظامیہ اور چینی ماہرین نے کوئلہ نکلنے پر جشن منایا۔ڈپٹی سی ای اوسائنو سندھ ریسورسز کمپنی کے مطابق کوئلہ 145میٹر کھدائی کی تکمیل کے بعد نکلا، کوئلے کی سالانہ پیدوار پہلے مرحلے میں9 ارب ٹن ہوگی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے

تھر کول فیلڈ بلاک ون سے کوئلہ نکلنے پر عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ بینظیربھٹو کے وژن کیمطابق سندھ حکومت کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تھرکول فیلڈبلاک ون میں کوئلے کے ذخائر 3ارب ٹن ہیں اور 5 ارب بیرل خام تیل کے برابر ہیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں تھر بدلے گا پاکستان، یہ نعرہ حقیقت بنتا جارہا ہے، چینی کمپنی کو بھی ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں