عید کے دن گورنر ہاؤس میں 50 ہزار افراد کے لیے لنچ کا اہتمام، خرچ کہاں سے آئے گا؟

کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دن بدن صوبہ سندھ کے حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں، اتوار کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ 75سال بعد بھی کراچی کے حالات نہیں بدلے، کب بدلے گا یہ شہر اور صوبہ، پورے سندھ میں کوئی ایک مثالی جگہ نہیں ہے، تمام ملکوں میں سیاحوں کو دکھانے کیلئے مثالی جگہیں ہوتی ہیں، شہریوں کو اپنے آپ کو رجسٹر کروانا چاہیے،

کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج سرکاری سکولوں کی حالت دیکھیں، ہمیں ان کو بدلنا ہوگا، سرکاری سکول بند پڑے ہیں جس میں غریبوں کے بچے پڑتے ہیں، صوبے کی بہتری کیلئے مافیا سے لڑوں گا لیکن بہتر کروں گا، آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، آج عوام جس حالت میں ہیں وہ قابل افسوس ہے،انہوں نے کہا کہ گورنر ہاس میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو افطاری کروائی جا چکی ہے، عید والے دن گورنر ہائوس میں 50ہزار لوگوں کے لنچ کا انتظام کیا جائے گا، تمام لوگ گورنر ہائوس کے مہمان ہوں گے، سب کو دعوت دیتا ہوں، لنچ کا خرچہ سرکاری نہیں ہو گا اپنی جیب سے ادا کروں گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں