لاہور پولیس میں افسران اور اہلکاروں کو پروموشن بیج لگانے کی تقریب، کون کون شامل؟

لاہور(آئی این پی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں لاہور پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی بروقت اور میرٹ پر محکمانہ ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے جس کے تسلسل میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں تعینات چار سب انسپکٹرز کو قواعد و ضوابط پر پورا اترنے پر انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ترقی پانے والے پولیس افسران کو پروموشنل رینک لگانے کی تقریب آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ایس ایس پی ڈسپلن عمران کشور اور ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر سمیت سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل نے ایس ایس پی ڈسپلن عمران کشور کے ہمراہ پولیس افسران کو انسپکٹرز کے رینک لگائے۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل نے سب انسپکٹرز مرزا ارشد بیگ،محمد نواز، نذیر احمد اور محمد ریاض کو ترقی ملنے پر انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل اور ایس ایس پی ڈسپلن عمران کشور نے پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کو مبارکباد دی اور ان کے آئندہ پروفیشنل کیریئر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل نے پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کو شہریوں کی بھلائی کے لئے مزید دلجمعی سے محنت کرنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے کہا کہ بروقت ترقی ہر ملازم کا بنیادی حق ہے کیونکہ اس سے افسران کی کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے۔کامران عادل نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار بروقت پروموشن کے لئے محکمانہ کورسسز لازمی مکمل کریں اور بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق انسپکٹرز مرزا ارشد بیگ اور محمد نواز سی سی پی او آفس سکیورٹی ڈیوٹی، انسپکٹر نذیر احمد کمپلینٹ سیل جبکہ انسپکٹر محمد ریاض ڈسپلن برانچ میں تعینات ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں