مسجد اقصیٰ میں کن لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی؟

بیت المقدس(آئی این پی)مسجد اقصی میں نمازیوں پر حملے اور گرفتاریوں کے بعد اسرائیلی پولیس نے 40سال سے کم عمر افراد کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا،عرب میڈیاکے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسلسل تیسری رات مسجد اقصی میں داخل ہوکر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نمازِ فجر کی ادائیگی کے لیے آنے والے 40سال سے کم عمر افراد کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا،اس وقت بھی پورے بیت المقدس میں بھاری نفری تعینات ہے جو نمازیوں کو مساجد جاتے وقت شناخت کے نام ہراساں کر رہے ہیں۔

دو روز قبل مسجد اقصی سے حراست میں لیے گئے 300سے زائد نمازیوں کو بھی رہا نہیں کیا گیا،تین روز سے جاری اسرائیلی پولیس کی اس جارحیت اور بربریت پر امریکا سمیت عالمی رہنماوں اور اداروں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے،سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک نے بھی اسرائیلی پولیس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں