بارشیں ابھی رُکنے والی نہیں، محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا، پنجاب،کشمیر اورشمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: پاراچنار 32، کاکول، بالاکوٹ 26، دیر (بالائی 32، زیریں 15)، سیدو شریف 15، مالم جبہ 13، دروش 08، کالام 07، میر خانی، پتن، چراٹ 06، تخت بھائی، باچا خان ایئرپورٹ 03 پشاور (سٹی 03، ایئرپورٹ 02)، چترال 02، پنجاب: کوٹ ادو 39، اوکاڑہ، لیہ 18، مری 17، جوہرآباد، خانیوال 12، ملتان (ایئرپورٹ 12، سٹی 07)، ساہیوال 10، ٹی ٹی سنگھ، فیصل آباد 09، قصور 08، لاہور (سٹی 08، اے/پی 06)، چکوال07، سرگودھا 06، جھنگ، ڈیرہ غازی خان 04، نور پور تھل 03، بھکر 02، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ڈی آئی خان، بہاول نگر، بہاولپور (ایئرپورٹ)، اٹک 01. بلوچستان: ژوب 10، بارکھان 03، کشمیر: مظفرآباد (ایئر پور 13، سٹی 11)، گڑھی دوپٹہ، کوٹلی 06، راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد 39، مٹھی، دادو 38، سکرنڈ، پڈعیدن اور موہنجوداڑو میں37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں