لاہور (پی این آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آئین کی بالا دستی کیلئے پارٹی رہنماؤں کو سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک لاہور میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماں کو رول آف لاء اور آئین کی بالادستی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں و سول سوسائٹی سے رابطے کا ٹاسک دے دیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں عدلیہ پر حملہ کیا جا رہا ہے، روکنے کیلئے پوری قوم کو اکٹھا کرنا ہے، انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ جو سیاسی جماعتیں آئین کی بالادستی کیلئے کھڑا ہونا چاہتی ہیں سب سے رابطہ کیا جائے۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہمیں ذمہ داری ملی ہے، انشا ءاللہ سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا، سندھ کی سیاسی، مذہبی، قوم پرست جماعتوں اور سول سوسائٹی سے بھی رابطہ کیا جائے گا، آئین کی بالادستی اور رول آف لاء کیلئے پوری قوم کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں