چاند پر 4 جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز، کونسی کمپنی نے اپنا سسٹم نصب کرنا شروع کر دیا؟ بڑی خبر آگئی

نیویارک (پی این آئی) چاند پر فن لینڈ کی مشہور زمانہ کمپنی نوکیا 4 جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز رواں سال کرے گی۔ چاند پر جانے والے خلا باز رواں سال کے آخر تک جب چاند پر قدم رکھیں گے تو انہیں 4 جی انٹرنیٹ سروس کے ذریعے سوشل میڈیا پر سیلفی شیئر کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا ایک سیٹلائٹ چاند پر بھیجے گا جو چاند پر 4 جی سروس کی تنصیب ممکن بنائے گا۔

امریکی کمپنی سپیس ایکس راکٹ کے ذریعے چاند پر روانگی ممکن بنائے گی جس میں 4 جی کنکشن دینے والا بیس سٹیشن بھی موجود ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک روور بھی مشن کا حصہ ہو گا جو سولر پاور سے چلے گا اور 4 جی ایل ٹی ای کنکشن کو قائم کرے گا۔نوکیا کمپنی کے مطابق چاند پر نیٹ ورک سروس مہیا کرنے سے مستقبل میں خلائی تحقیقاتی کام میں ترقی ملے گی۔

close