اسلام آباد (پی این آئی) نادرا میں بڑے پیمانے پر چھانٹیاں کرتے ہوئے سینئر ترین سطح پر برطرفیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔۔۔۔۔ جس کے نیتجے میں 3 ڈائریکٹر جنرل اور 1 ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔۔۔آڈٹ اعتراضات کے بعد نادرا کے چاروں افسران سے استعفے بھی لے لیے گئے ہیں۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نکالے گئے افسران میں سابق قائم مقام چیئرمین نادرا بریگیڈیئر (ر) خالد لطیف بھی شامل ہیں۔۔۔
۔۔نادرا کےفارغ کیے گئے افسران میں بریگیڈیئر (ر) طلعت، بریگیڈیئر(ر) بلال اور میجر (ر) قدوس شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ چاروں افسران سابق چیئرمین نادرا عثمان مبین کے دور میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتی ہوئے تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں