لاہور (پی این آئی) سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دو سال پہلے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی پینٹنگ بنائی تھی جو ابھی تک کسی نے نہیں خریدی۔
انسٹاگرام پر مریم نواز کی پینٹگ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے لکھا ” دو سال سے مریم نواز صاحبہ کی پینٹنگ کسی نے نہیں لی، عمران خان صاحب کا سکیچ جب بناتی ہوں سیل ہوجاتا ہے۔ مجھے ان پیسوں سے غریبوں کی مدد کرنی ہے، اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہے تو رابطہ کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں