مسافر طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا

ممبئی(پی این آئی)بھارت کے شہر دھنباد میں چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور دوسرا مسافر شدید زخمی ہوگیا۔طیارے کے رہائشی عمارت سے ٹکرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں گلائیڈر جہاز کو اڑان بھرتے اور کچھ ہی دیر بعد رہائشی عمارت سے ٹکراتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ ٹیک آف سے کچھ ہی دیر بعد رہائشی عمارت سے جاٹکرایا حادثے میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا جب کہ اس میں بیٹھے دونوں افراد شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں رہائشی عمارت سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close