بٹل راولاکوٹ، پاک فوج کے زیر اہتمام پہلا خالد شہید میموریل والی بال ٹورنامنٹ، پہلے روز 6 پول میچز میں سے 3 میچز کھیلے گئے، نوجوانوں کا جوش خروش

راولاکوٹ (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں بٹل کے مقام پر پاک فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے جوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے اور کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے پہلے خالد شہید میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں اتوارکے روز 6 پول میچز میں سے 3 میچز کھیلے گئے۔پاک آرمی کے زیر انتظام اس ایونٹ کو دیکھنے کے لئے بٹل اور اس کے گرد و نواح کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

عوام علاقہ نے پاک فوج کے ہمدردانہ رویے کو بھر پور سراہا۔ موقع پر موجود لوگوں نے کہا کہ پاک آرمی ہمارے دکھ درد کی ساتھی ہے اور ہر مشکل میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جنگ ہو یا امن ہمیشہ پاکستان فوج کو اپنے لوگوں کے درمیان پایا۔ جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ لوگوں نے پاک آرمی کے حق میں نارے لگائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں