درالامان سکھر سے خاتون پرارسرار لاپتہ ،ڈی آئی جی سکھر کا نصب کیمرہ کے غیر فعال ہونے کا اعتراف

سکھر(آئی این پی)دارالامان سکھر سے خاتون کے پرارسرار طور پر لاپتہ ہونے کے معاملے پر ، ڈی آئی جی سکھر جاویدجسکانی سونہارو نے دارالامان سکھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرہ کے غیر فعال ہونے کا اعتراف کر لیا، درالامان دورے کے موقع پر ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی سونہارو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں

لڑکی کے دارالامان سے باہر نکلنے کی وڈیو کیمرے میں واضح نظر نہیں آرہی ہے انہوں نے کہا کہ واقعے کی مختلف زاویئوں سے تحقیقات جاری ہیں جلدہی لاپتہ لڑکی کو برآمد کروائینگے انہوں نے مزید کہا کہ : کیس میں اصل ملزمان تک پہنچ چکے ہیں ، فی الحال ظاہر نہیں کر سکتے انہیں جلد گرفتار کیا جائیگا ، ہماری کوشش ہے کہ لڑکی کو جلد از جلد برآمد کر کے عدالت میں پیش کر سکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close