نور مقدم قتل کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے قاتل ظاہر جعفر کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی ٹرائل کورٹ سے سنائی گئی سزائے موت کا حکم برقرار رکھا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔۔۔۔عدالت عالیہ نے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی ٹرائل کورٹ سے سنائی گئی سزائے موت کا حکم برقرار رکھا ہے، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق پر مشتمل بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔۔۔ظاہرجعفر اور شریک مجرمان نے ٹرائل کورٹ سے سنائی گئی سزاؤں کو چیلنج کیا تھا۔

ڈویژن بینچ نے شریک مجرمان محمد افتخار اور جان محمد کی سزا کے خلاف اپیلیں بھی خارج کردیں، ٹرائل کورٹ نے شریک مجرمان کو 10-10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں