کراچی کنگز پی ایس ایل 8 سے باہر ہونیوالی پہلی ٹیم بن گئی

راولپنڈی (پی این آئی ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں ٹاس کے لیے شاداب خان اور عماد وسیم میدان میں اترے۔

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ کراچی کنگز کی جانب سے اوپنرزشرجیل خان 8 اور ایڈم روسنگٹن 20 سکور پر آوٹ ہوئے۔طیب طاہر 19 اور شعیب ملک 12 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ عرفان خان 30 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ کپتان عماد وسیم 92 سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کیورن 2 جبکہ حسن علی ، فہیم اشرف اور رومان رئیس 1،1 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اعظم خان نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ فہیم اشرف 41 اور ایلکس ہیلز 34 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔یوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 4 وکٹ پر 204 رنز بنائے اور فتح اپنے نام رقم کرلی۔ کراچی کنگز کا ایونٹ میں یہ 8 واں میچ ہے، عماد وسیم نے فائنل الیون میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ شرجیل خان اور اینڈریو ٹائی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پی ایس ایل کے دوران آخری 5 میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کراچی کنگز کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔اسی ایونٹ میں 16 فروری کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے کراچی کو 4 وکٹ سے شکست دی تھی۔ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ کراچی کنگز : عماد وسیم (کپتان)، ایڈم روسنگٹن، میتھیو ویڈ، شرجیل خان، طیب طاہر، شعیب ملک، عرفان خان، اینڈریو ٹائے، عامر یامین، محمد عامر، تبریز شمسی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، کولن منرو، ایلکس ہیلز، راسی وین ڈرڈوسن، اعظم خان (کپتان)، آصف علی، مبشر خان، فہیم اشرف، ٹام کرن، حسن علی، رومان رئیس۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں