کراچی(پی این آئی)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 93 ہزار 200 روپے ہے جبکہ2 ہزار 400 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 65 ہزار 638 روپے ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 824 ڈالر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں