آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔ سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا: مالم جبہ 12، سیدو شریف 08، دیر (بالائی 08، زیریں 01)، دروش ، میر خانی 02 ،چترال 01 ،پنجاب : حافظ آباد 06، سیالکوٹ (سٹی )،جہلم 01 ، گلگت بلتستان: استور میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری: مالم جبہ 06، استور 2.5 اور چترال میں 01 انچ برفباری ریکاردڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی08،استور، گوپس ، کالام، پاراچنار منفی 07،بگروٹ، مالم جبہ، قلات ، کوئٹہ منفی 05،مری اور اسکردو میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈر کیا گیا۔

close