متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی

اسلام آباد(پی این آئی )متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا۔نوزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن زید النہیان کو آج پاکستان کے دورے پرپہنچنا تھا تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق انہوں نےکہا کہ صدریو اے ای کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پربات چیت طے تھی، ان کا دورہ اب ری شیڈول ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں