پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کتنے فیصد اضافہ کر دیا گیا؟

لاہور (پی این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے مسافروں بسوں کے کرائے 10 فیصد بڑھا دیے ہیں، انکا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ سسٹم برباد کر دیا ہے۔اس حوالے سے فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق کرائے میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ لاہور سے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے کرایے میں 100روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور سے گوجرانوالہ 50، پشاور 200، صادق آباد کے لیے کرائے میں 200 روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے کراچی کے لیے کرایے میں 6 سو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا تھا کہ کرائے میں ناگزیر اضافے کے بعد اگر انتظامیہ کی طرف سے کوئی انتقامی کارروائی ہوئی تو پبلک ٹرانسپورٹ کھڑی کر دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں