علیم خان نگراں وزیر اعلی کی نامزدگی کے لیے سرگرم ، لابنگ شروع کر دی

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماعلیم خان ن لیگ کی جانب سے نگراں وزیر اعلی کی نامزدگی کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر عبد العلیم خان نگراں وزارت اعلی کے لیے لابنگ کر رہے ہیں، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نگراں وزیر اعلی کی نامزدگی کے لیے سرگرم ہیں،ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سامنے اس وقت تین نام ہیں جن پر وہ نگراں وزیر اعلی کے

حوالے سے غور کر رہی ہے، ان ناموں میں سابق بیوروکریٹ احد چیمہ کا نام بھی شامل ہے، جب کہ نجم سیٹھی بھی دوبارہ وزارت اعلی کے لیے کوشاں ہیں،مسلم لیگ ن نے مذکورہ تینوں ناموں پر اپنے اتحادیوں سے بھی مشاورت کی ہے، نجم سیٹھی پر ایک اتحادی جماعت نے اپنے اعتراضات سے ن لیگ کو آگاہ کر دیا ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور اتحادیوں کی اس معاملے میں یہ رائے ہے کہ معاملہ الیکشن کمیشن جانے دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں