اسلام آباد (پی این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کیلئے ہمارے لیگل کور کا انتظار کررہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہم خود اعتماد کا ووٹ لے سکتے ہیں، ہمارے نمبر پورے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2014 میں بھی تحریک انصاف رسوائی کے ساتھ اسمبلی میں واپس آئی اور اب اگر یہ واپس آئیں گے تو تقریر اُن کا حق بنتا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے وقت حمزہ شہباز ہوتے تو ضرور فرق پڑتا، نواز شریف وطن واپسی کے لیے ہمارا انتظار کررہے ہیں کہ ہم لیگل کور فراہم کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں