کراچی (پی این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کردیا گیا۔انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونے والے شاداب خان کی جگہ اوپنر شان مسعود کو کپتان بابراعظم کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔لیگ اسپنر شاداب خان آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جبکہ فٹنس ٹیسٹ بھی پاس کرنے می ناکام رہے تھے،
اس لیے انہیں آرام کروایا گیا ہے۔جمعرات کے روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے 16رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ انجری کا شکار شاداب خان سے بالنگ کروائی ہے تاہم وہ مکمل فٹ نہیں، اس لیے انہیں ریسٹ دیا گیا ہے، انکی جگہ اسامہ میر کو موقع دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل سیریز کے میچز 9،11 اور13 جنوری کو نیشنل بنک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں