محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کا امکان، مداحوں کیلئے خوشخبری آگئی

لاہور (پی این آئی)سابق چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کے جاتے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم سے دور ہونے والے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عامر کے قومی ٹیم میں شمولیت کے بارے میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں ، لیکن ابھی ان کیلئے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے دروازے ضرور کھل گئے ہیں ۔

نجم سیٹھی کے آتے ہی سابق فاسٹ بولر محمد عامر کیلئے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے دروازے کھل گئے ہیں اور وہ وہاں پریکٹس کرنے لگے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق کھلاڑیوں کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں پریکٹس کی اجازت نہیں ہوتی۔رپورٹ کے مطابق محمد عامر نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے کچھ روز تک جانا ہے جس سے پہلے انہوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں پریکٹس کرنے کی اجازت مانگی تھی جو نجم سیٹھی کے آنے کے بعد منظور کر لی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں