پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے پارلیمنٹ میں واپسی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے ایک بار پھر پارلیمنٹ میں واپسی کا اشارہ دے دیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ہم پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور انتخابات کی تاریخ نہیں دے رہی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہے ہم کیسے ان سے رابطہ کرسکتے ہیں؟ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بلاول ہمیں پارلیمنٹ میں آنے کی دعوت نہیں دے سکتے یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کٹھ پتلی کو آخری وارننگ ہے، وہ پارلیمان میں آکر بیٹھے، نیب اور الیکشن اصلاحات کا حصہ بننے، بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ آپ کیخلاف نیب استعمال ہو، پارلیمان آ جائیں ورنہ ہم انہیں نہیں روک سکیں گے جو یہ کام کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو کے اس بیان پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سخت ردعمل دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں