قبرستان ایک بار گندے پانی کی لپیٹ میں، قبروں کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری

سکھر(آئی این پی)پیر مراد شاہ قبرستان ایک بار پھر گندے پانی کی لپیٹ میں قبروں کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری،قبرستان کے اطراف میں گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، قبضہ مافیا سرگرم ،علاقہ مکینوں سمیت شہری حلقوں میں تشویش کی لہر، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پرانہ سکھر کے علاقے مائیکرو کالونی میں قائم قدیمی قبرستان پیر مراد شاہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث ایک بار پھر گندے پانی کی لپٹ میں ا?گیا ہے

قبرستان میں ڈرینج کا گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے علاقہ مکینوں کی شکایت کے باوجود قبرستان سے نکاسی کا عمل شروع نہیں ہوسکا ہے قبرستان گندے پانی کے جمع ہونے کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کررہا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق شکایت پر سکھر انتظامیہ نے چند روز قبل قبرستان سے نکاسی ا?پ کیلئے جنریٹر اور پمپ لگا کر کافی حد تک پانی نکال کر قبروں کو بے حرمتی سے بچا لیا تھا لیکن افسوس جنریٹر اور پمپ خراب ہونے کی وجہ سے حالت زار دوبارہ خراب ہو گئی ایسا لگتا ہے انتظامیہ جان بوجھ کر قبرستان کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے تاکہ قبضہ مافیا قبریں مسمار کرکے پلاٹنگ شروع کرسکیں واضع رہے کہ پیر مراد شاہ قبرستان کے اطراف میں قبضہ مافیا مکمل طور پر سرگرم نظر آرہی ہے اور غیر قانونی قبضوں کا سلسلہ جاری ہے، علاقہ مکینوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر پیر مراد شاہ قبرستان کی حالت زار کو بہتر بنانے سمیت قبضے ختم کرانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close