محکمہ ایکسائز کی کارروائی، 4 من سے زائد بھنگ برآمد، ڈرائیور گرفتار

سکھر(آئی این پی)محکمہ ایکسائیز روہڑی کی کاروائی ، چار من سے زائد بھنگ برآمد ، ڈرائیور گرفتار ، تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریب سکھرملتان انٹر چینج اروڑ روڈ پر پی ایس سرکل روہڑی ایکسائز پولیس پارٹی کی جانب سے ای پی ایس سرکل روہڑی قمرالدین سیال کی نگرانی میں پنجاب سے کراچی جانے والی ایک مشکوک کار کورکنا کاشارہ کیا تو کار ڈرائیور نے کارفرار کی کوشش کی تو ایکسائز پولیس پارٹی نے کارکاتاقب کرتے ہوئے کار کو روک کر تلاشی لی تو کار میں موجود بوروں میں بھری 4من بھنگ برآمد کرنے کے بعد کارکوتحویل میں لیکر کارڈرائیور جاوید علی عمرانی کوگرفتار کرلیا

اس سلسلے میں ای پی ایس سرکل روہڑی قمرالدین سیال کاکہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پنجاب سے سندھ کے مختلف شہروں میں بھنگ اوردیگر منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہے جبکہ اس گھنانے کاروبار میں ملوث اسکے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close