کینسر میں مبتلا کمسن بچی عمران خان سے ملنے کی خواہش میں زمان پاک پہنچ گئی

لاہور(آئی این پی)کینسر کی تکلیف میں مبتلا کمسن بچی سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران سے ملنے کی خواہاں، ملاقات کیلئے کوہاٹ سے زمان پارک پہنچ گئی۔بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا خوبصورت نامی 5 سالہ بچی کوہاٹ کی رہائشی ہے اور اپنی والدہ کے ساتھ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملنے لاہور میں ان کی رہائشگاہ زمان پارک پہنچی ہے۔بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال نے بچی کے علاج کیلئے 35 لاکھ روپے طلب کیے ہیں،

میرے شوہر 20 ہزار روپے ماہانہ کماتے ہیں علاج کیسے کراں۔کمسن بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہم پشاور اور لاہور کے شوکت خانم میں بچی کا علاج کرانا چاہتے ہیں، اسی سلسلہ میں عرضی لے کر عمران خان سے ملنے آئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں