امام مسجد کا گریڈ بڑھانے، قرآن حفظ کرانے والے علماء کے لیے ایک لاکھ نوکریاں، وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کا اعلان

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد تقی عثمانی کی قیادت میں علماء کے وفد کی ملاقات علمائے کرام کا دین کی خدمت کے لیے اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ علماء کی دعاؤں اور برکتوں سے سارے کام سیدھے ہو رہے ہیں۔ متحدہ علماء بورڈ پنجاب ترمیمی بل اور یونیورسٹی آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیزبل اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جا رہا ہے۔ وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد فوراً قرآن بورڈ کو بحال کیا۔

پنجاب میں ہر سکول و کالج کے طلبہ کیلئے ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی کر دیا گیا ہے۔ بچوں کا ذہن دین کی طرف راغب ہو گا تو قوم بنے گی ناظرہ اور ترجمہ قرآن پڑھانے کے لیے علماء اور حفاظ کے لیے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے نجی سطح پر سود کے خاتمے کیلئے پہلی قانون سازی کا اعزاز عطا فرمایا۔ نجی سطح پر سود لینے پر دس سال کی سزا مقرر کی گئی ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے لیے قوانین سازی کی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ نکاح نامہ میں عقیدہ ختم نبوت شامل کیا گیا ہے۔ امام مسجد کے گریڈ بڑھا کر ترقی دی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کو ہدایت کر تا ہوں کہ بلا وجہ مساجد کے این او سی نہ روکے جائیں۔ مولانا تقی عثمانی نے کہا کہ دین کی خدمت کی برکا ت سے آپ کی حکومت چلے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close