بڑا خدشہ ٹل گیا، بالآخر پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

کراچی(پی این آئی) پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے ملک میں ڈیزل کی قلت کی خبروں کی تردید کردی۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دسمبرکے آخر تک ڈیزل اسٹاکس ختم ہونے کا تاثر غلط ہے،اس وقت ڈیزل کا15دن کا اسٹاک موجود ہے، گندم بوائی کے موسم میں ڈیزل کی کھپت ضرور بڑھی ہے۔

ڈیزل کی درآمدات بھی آرہی ہیں اور پی ایس او ڈیزل درآمد کیلئے ٹینڈربھی کھول چکا ہے، دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی ڈیزل درآمد کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیٹرول ڈویژن نے خبردار کیا تھا کہ اگر موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ آئی تو ملک میں ڈیزل کے ذخائر دسمبر کے آخر تک ختم ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں