عمران خان کا مارچ اسلام آباد نہ پہنچالیکن سیکورٹی پر کتنے کروڑخرچ کر دیے گئے؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے نام پر 25کروڑ 63لاکھ روپے خرچ ہو گئے،وزارت داخلہ نے 39کروڑ 92لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کرایا تھا،یہ رقم کینٹینرز لگانے، فورسز کے قیام و طعام اور شیل کی خریداری کے لیے تھی۔ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر سیکڑوں کینٹینرز تقریبا ایک ماہ رکھے گئے،اسلام آباد میں مجموعی طور 13ہزار 800سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ان میں اسلام آباد اور سندھ کی پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار شامل تھے،

اہلکاروں نے 2442شیل بھی استعمال کیے۔ سندھ حکومت نے اسلام آباد پولیس اہلکار بھیجنے پر کراچی اور حیدرآباد میں نفری کی کمی کو بنیاد بناتے ہوئے الیکشن کمیشن سے شیڈول بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی کروائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں