وادی جہلم، مظفرآباد سری نگر شاہراہ پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی طاہر رحیم کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی

مظفرآباد(آئی اے اعوان ) وادی جہلم میں مظفرآباد سری نگر شاہراہ پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی طاہررحیم کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی ۔گڑھی دوپٹہ کے قریب رتی ڈھیری کے مقام پر گاڑیاں ٹکرانے کے باعث پیش آنے والے حادثہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر طاہر رحیم محفوظ رہے البتہ گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close