بھارتی کرکٹ میں تہلکہ، 30 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کرنے والے عالمی کھلاڑی نے آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کر دیا

نئی دہلی (پی این آئی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ختم ہوتے ہی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے انڈین پریمیئر لیگ نہ کھیلنے کا اعلان کر کے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق پیٹ کمنز آئی پی ایل کے گزشتہ 3 سیزن کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم کے ساتھ کھیلے تھے، تاہم اس سال انہوں نے زیادہ بین الاقوامی میچز ہونے کے باعث اس مرتبہ لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اگلے سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، اگلے 12 ماہ بہت زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز ہیں۔ کرکٹ کی عالمی خبریں دینے والے عالمی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق پیٹ کمنز نے مزید لکھا کہ ایشز سیریز اور ورلڈ کپ سے قبل کچھ آرام کروں گا۔ بتایا گیا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی نے آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کو بھی اپنے اس فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں