اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا اور کیس کی سماعت پیر کو دن ساڑھے گیارہ بجے ہو گی۔عمران خان کے وکیل نے توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیاتھا کہ عمران خان افسوسناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں، جواب جمع کرانا ممکن نہیں لہذا مقدمیکو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نیگزشتہ سماعت پر عمران خان کو 5 نومبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں