اسلام اوچ شریف (پی این آئی) جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاولپور کے قریب اوچ شریف میں 14 سالہ لڑکی کی 55 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دلہن کے والدین، دولہا اور نکاح کے گواہ اور متعدد باراتیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے دلہن کا کہنا ہے کہ اس کے والد نے دولہا سے قرض لے رکھا تھا، دولہا نے قرض کی ادائیگی کا دباؤ ڈالتے ہوئے میرا رشتہ مانگا تھا۔
دلہن کے مطابق اس کی زبردستی شادی اور رخصتی کی جارہی تھی جو مقامی انتظامیہ کی بروقت مداخلت سے روک دی گئی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں