پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ، ایف آئی اے کا نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی نے ایکشن لے لیا

کراچی (آئی این پی )پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پررہنما پی ٹی آئی نے ایف آئی اے نوٹس کوعدالت میں چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پرایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری خزانہ محمد جاوید کو تحقیقات کے لیے طلب کرنے کے بعد محمد جاوید نے ایف آئی اے نوٹس کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو محمد جاوید کے خلاف غیرقانونی اقدام سے روکتے ہوئے سیکریٹری خزانہ پی ٹی آئی کو ہدایت کی کہ تحقیقات میں تعاون کریں۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے، وفاقی حکومت اور دیگر سے 22 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔ ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ محمد جاوید تحقیقات میں ایف آئی اے سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایف آئی اے کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور دیگر کو تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close