ایشیا کپ 2022فائنل میچ میں شکست کے باوجود محمد رضوان نے ریکارڈ بنا ڈالا

اسلام آباد(پی این آئی)ایشیا کپ 2022فائنل میچ میں شکست کے باوجود محمد رضوان نے ریکارڈ بنا ڈالا۔۔۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ اسکورر بن گئے۔پاکستانی بیٹر نے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف اننگز میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کی 5 اننگز میں 276 رنز بنائے تھے۔

 

 

رضوان نے سری لنکا کیخلاف 51 واں رن لے کر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔محمد رضوان نے ایشیا کپ کی 6 اننگز میں تین نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے 281 رنز بنائے ہیں۔رضوان سری لنکا کے خلاف 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close