لاہور( پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنے والے قوم اور دین کے دشمن ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنے والے قوم اور دین کے دشمن ہیں۔تفصیلات کے مطابق جامعہ اشرفیہ میں ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا اسلام کی خدمت، جمہوریت اور ملکی دفاع کے حوالے سے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار قابل تحسین ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے پیش پیش رہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا ملک کو انتشار و فساد، خانہ جنگی اور ہر قسم کے حالات سے پاک فوج اور علمائے کرام نے بچا رکھا ہے، پی ڈی ایم غلط فہمی میں نہ رہے کہ کسی کے پاک فوج کے ساتھ تعلقات خراب ہوں گے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 7ستمبر کو
پا ک فضائیہ کے شاہینوں نے مکار دشمن کی فضائی طاقت کو خاک میں ملا دیا۔ پاکستان کے شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی عظیم داستانیں رقم کیں۔پاک فصائیہ کے جانبازوں نے فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ 7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کاسنہری باب ہے ۔ پاک فضائیہ کے ناقابل فراموش کارناموںکو دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ
ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ پاک فضائیہ 1965ء والے جذبے سے سرشار ہے اور دشمن کو کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر فروری2019 میں بھارت کے2 جنگی طیاروں کو گرا کر ایک بار پھر بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے جس پر قوم کو فخرہے۔ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نے والے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں