شہباز گل کیس وفاقی پولیس نے اہم بیان جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) شہباز گل کیس کے معاملے پروفاقی پولیس کی عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی گزارش کی ہے،اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں ملزم شہباز شبیر کیس کے متعلق بنی گالہ ہاوس کے سرچ وارنٹ کا معاملہ پر کہا کہملزم شہباز شبیر کیس تفتیش کے مراحل میں ہے۔ اس مرحلہ میں تفتیش کے متعلق غلط افواہیں پھیلانا کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے،عوام سے گزارش ہے کہ ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اپنے رہنماں اور کارکنوں کو گرفتاریوں سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی،پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ نے اپنے رہنمائوں و کارکنوں کو اپنی رہائش گاہوں اور دفاتر پر سی سی ٹی وی کیمرے لگوانے کی بھی ہدایت کر تے ہوئے باقاعدہ ہدایت نامہ جاری کیا ہے،رہنمائوں اور کارکنوں کو پارٹی کی جانب سے دی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اگر پولیس گرفتاری کے لیے چھاپا مارے تو اہل کاروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بنائی جائے

اور سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے کی صورت میں پولیس چھاپے کی موبائل سے وڈیو لازمی بنائی جائے۔تمام رہنما اور کارکن اپنے اہل خانہ کو پارٹی کی لیگل ٹیم سے رابطے کے لیے نمبر فراہم کردیں،پارٹی ذرائع کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ لیگی رہنماں اور کارکنوں کی گرفتاری کی صورت میں گھر والے لیگل ٹیم کو فوری آگاہ کریں، پارٹی کی لیگل ٹیم گرفتاری کے بعد رہنماں و کارکنوں کے ریمانڈ و رہائی کے لیے بھرپور کوششیں کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں