سعودی شہزادی وفات پا گئیں

ریاض(پی این آئی )سعودی شہزادی عبیر بنت عبداللہ بن عبدالعزیز بن سعود بن جلوی انتقال کرگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شاہی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہزادی کی نماز جنازہ جمعہ کو امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں بعد نماز عصر اداکی گئی ،ایوان شاہی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شہزادی عبیر کے لیے رحمت و مغفرت اور جنت الفردوس میں جگہ عطا کرنے کے دعا کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں