عمران خان کی گرفتاری کا منصوبہ ناکام؟ عمران خان اس وقت کہاں موجود ہیں؟ وفاقی حکومت کو بڑا جھٹکا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے میں گرفتاری سے بچنےکے لیے بنی گالا سے چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے بنی گالا میں موجود نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ممکنہ طور پر گرفتاری سے بچنے کے لیے خیبر پختونخوا یا لاہور چلے گئے ہیں۔

 

 

خیال رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے، رہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے دعویٰ کیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے آرڈرز جاری ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی بنی گالا میں رہائش گاہ کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند کردیا گیا اور صرف عمران خان کےقریبی لوگوں اورعلاقہ مکینوں کو داخلےکی اجازت ہے۔پولیس کی اضافی نفری اور ایف سی اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان بھی اسی چوک پر جمع ہیں۔

 

 

دوسری جانب سینیئر اینکر شہزاد اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاعمران خان کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی سینیئر رہنما نے بتایا کہ آئی جی کے پاس عمران خان کی گرفتاری کا آرڈر ہے۔انہوں نے کہا کہ راناثناء اللہ نے کہا تھا کابینہ کی منظوری کے بعد عمران خان کو گرفتار کریں گے، عمران خان کو کب گرفتار کیا جائے گا یہ ابھی کنفرم نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں