شہباز گل کو دمے اور فوبیا کا مرض لاحق، ملاقاتوں پر پابندی عائدکر دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگل کا پمز ہسپتال اسلام آباد میں طبی معائنہ ہو گیا۔ ان کو فی الحال ہسپتال میں رکھنے کے مشورے کے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی، انہیں ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہی ڈسچارج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، ڈاکٹر خالد مسعود کا کہنا ہے کہ شہبازگل کو دمے اور فوبیا کا مرض لاحق ہے۔ اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں داخل شہباز گل کا شوگر اور بلڈ ٹیسٹ ہوچکا ہے، میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعدا د چار سے بڑھا کر چھ کردی گئی ہے۔

ان کی میڈیکل رپورٹ سیشن عدالت میں جمع کروا دی گئی جس کے مطابق شہباز گل کو سانس لینے میں مسئلہ، جسم میں درد ہے جس کے سبب ایکس رے ، خون اور دل کا ٹیسٹ کرانا ضروری قرار دیا گیا ہے جس کیلئے مزید طبی معائنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں