ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا، کس ٹیم کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں؟ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بتا دیا

سڈنی (پی این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاء کپ میں ہونے والے میچز میں بھارت گرین شرٹس کو شکست دے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ریویو میں 47 سالہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ بھارت کی بیٹنگ دوسری ٹیموں سے بہتر ہے، مجھے اسی لیے لگتا ہے کہ بھارت ایشیاء کپ جیتے گا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا، لیکن فتح بھارت کو ملے گی۔ رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں، میں بھارت کے ساتھ ہوں۔ واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاء کپ 2022ء کے شیڈول کا اعلان کردیا، ٹورنامنٹ میں فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 میچز ہونے کا امکان ہے۔شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا اور 28 اگست کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی جب کہ سپر فور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 4 ستمبر کو متوقع ہے جب کہ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close