شہباز گل کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، پولیس نے ایک اور بڑا اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد ( پی این آئی ) رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی درخواست پر 15 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے،درخواست میں شہباز گل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست مسترد ہونے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا،شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ لینے کیلئے درخواست دائر کی گئی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلوں کیخلاف درخواست دائر کی گئی،اسلام آباد پولیس نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ،ایڈیشنل سیشن جج اور شہباز گل کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز گل کو جیل بھیجنے کا حکم کالعدم قرار دیکر جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ ادھر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سیشن عدالت میں دائر کر دی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کیا۔

 

 

درخواست میں مزید بتایا گیا کہ پولیس تفتیش کے دوران شہباز گل کیخلاف کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی،سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف پولیس کی نظرثانی اپیل مسترد کی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نظرثانی پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

close