فوج کے خلاف بات کرنے والے کو پاکستان اور اسلام کا دشمن قرار دیا جائے، چوہدری پرویز الہیٰ نےپاک فوج کی حمایت میںواضح مؤقف جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہےکہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن اور ہمارا فخر ہے، جو بھی فوج کےخلاف بات کرتا ہے اسے ڈیکلیئرکیا جائےکہ وہ پاکستان اور اسلام کا دشمن ہے۔لاہور میں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ فوج کے خلاف پروپیگنڈا ملک دشمن ہی کر سکتا ہے، کسی بھی شکل میں افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے،

ن لیگ والے غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان، تحریک انصاف اور ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں،کسی کو بھی فوج کو بدنام کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے، ن لیگ کے میڈیا سیل سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں