گھر میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت غیر ہو گئی

کراچی (آئی این پی) شہر قائد کے علاقے جوہر آباد میں گھر میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 2بچے جاں بحق جب کہ ماں باپ کی حالت خراب ہوگئی،پولیس کے مطابق بچوں کے والدین کی حالت نازک ہے، جاں بحق بچوں میں دس سال کا نورالعین اور 13سال کا حسنین شامل ہے ،

بچوں کی میتیں قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال جب کہ بچوں کے والد اور والدہ کو طبی امداد کے لیے دیگر اسپتال منتقل کیا گیا ہے،پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close